اشاعتیں

2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

۱۔سیرت نگاری اور اصول روایت و درایت

بسم اللہ الرحمن الرحیم  ۱۔سیرت نگاری اور اصول روایت و درایت ۲۔علامہ شبلی کے (۱۱) اصول سیرت نگاری ۲۔سیرت نگاری کا منہج تحقیق(تحقیقی طریقہ کار) جمع وترتیب : محمد جنید انور ۱۔سیرت نگاری اور اصول روایت و درایت سیرت نگاری ایک جداگانہ فن ہے جو فن حدیث کی طرح روایت و درایت کے اصولوں پر قائم رہنے کا متقاضی ہے۔ اسی لئے سیرت طیبہ کو تحقیقی انداز میں لکھنے والے سیرت نگاروں کو قدیم سیرت نگاروں سے یہ شکایت رہی ہے کہ انہوں نے سیرت نگاری میں روایت کے ساتھ درایت کے اصولوں کی پوری پابندی نہیں کی ہے جس کے نتیجے میں سیرت طیبہ کے لٹریچر میں ایسی کمزور، مشتبہ اور غلط روایات داخل ہوگئیں ہیں جن سے اسلام اور سیرت طیبہ کی پرشکوہ عمارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ چنانچہ دور جدید کے بعض سیرت نگاروں نے سیرت نگاری میں اصول روایت و درایت کی اہمیت اور اصولوں کی نشاندہی کی ہے۔ ذیل میں اسے اختصار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ قرآن مجید نے روایت کی تحقیق کا اصول خود قائم کردیا ہے۔ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر ۶ میں صاف حکم دیا گیا کہ : یٰا یَّہُاَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِنْ جَآئَ کُمْ فَاسِقٌم بِن...