اشاعتیں

2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
تصویر
  يتيمًا فآوى – سرد روائي لطفولة النبي ﷺ (محمد الدمرداش العقالي، دار عصير الكتب للنشر والتوزيع، قاہرہ، 2022ء، 368 صفحات ) کتاب " يتيمًا فآوى: سرد روائي لطفولۃ النبي ﷺ " عرب مصنف محمد الدمرداش العقالي کی ایک غیر معمولی سوانحی و ادبی کاوش ہے، جو سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے میں نفسیاتی اور سماجی زاویہ متعارف کرواتی ہے۔یہ تصنیف سیرت نگاری کے اُس روایتی انداز سے مختلف ہے جو محض تاریخی ترتیب اور واقعاتی بیان تک محدود رہا ہے۔ اس کے برعکس، یہ کتاب نبی اکرم ﷺ کے بچپن کو احساس، شعور اور انسانی تجربے کی روشنی میں پیش کرتی ہے۔ سیرتِ نبوی ﷺ پر لکھی گئی بیشتر کتابیں نبی ﷺ کی زندگی کے عمومی پہلوؤں یا کسی ایک جزوی پہلو تک محدود رہتی ہیں، لیکن مصنف نے اس عمومی رجحان کے مقابل ایک نیا منہجِ مطالعہ (Psychological Reading of the Seerah) اختیار کیا ہے۔ کتاب کا مرکزی تصور " اليُتم" (یتیمی) ہے، جو نبی ﷺ کی پوری زندگی کے جذباتی اور روحانی سفر کا بنیادی نکتہ بنتا ہے۔ مصنف نے قرآنِ مجید کی آیت " أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى " کو کتاب کا فکری محور بنایا ہے۔ وہ اس آیت کے تحت نہ صرف ن...
تصویر
  کتاب کا نام: فقه السيرة مصنف: أ.د. زید بن عبدالكريم الزيد ناشر: مركز آفاق المعرفة، ریاض صفحات: 1441 ایڈیشن: جدید (دو جلدوں پر مشتمل) ڈاکٹر زید بن عبد الکریم الزید کی فقہ السیرۃ اپنے موضوع پر ایک منفرد اور جامع علمی کارنامہ ہے۔ یہ کتاب محض سیرتِ رسول ﷺ کی روایتی ترتیب نہیں بلکہ سیرت کے فہمِ فقہی اور تربیتی پہلوؤں کو واضح کرتی ہے۔ مصنف نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی کے مختلف ادوار کو اس زاویے سے دیکھا ہے کہ ان سے امت کو عملی حکمت، قیادت، تربیت اور اخلاقی بصیرت کیسے حاصل ہوتی ہے۔ کتاب کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں سیرت کے واقعات کو محض تاریخی بیانات کے طور پر نہیں بلکہ دروس و عبر اور عملی رہنمائی کے منہج کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے واقعاتِ سیرت کے ساتھ قرآنی آیات، احادیث، فقہی اصول، اور سلوکی نکات کا مربوط ربط قائم کیا ہے، جس سے یہ کتاب عام قاری کے ساتھ ساتھ محققین کے لیے بھی گراں قدر بن گئی ہے۔ جدید ایڈیشن میں مصنف نے اپنی سترہ سالہ علمی محنت سے حاصل شدہ اضافے شامل کیے ہیں، جس سے کتاب کی وسعت اور گہرائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کتاب کی زبان واضح، علمی اور رواں ہے، ...