يتيمًا فآوى – سرد روائي لطفولة النبي ﷺ (محمد الدمرداش العقالي، دار عصير الكتب للنشر والتوزيع، قاہرہ، 2022ء، 368 صفحات ) کتاب " يتيمًا فآوى: سرد روائي لطفولۃ النبي ﷺ " عرب مصنف محمد الدمرداش العقالي کی ایک غیر معمولی سوانحی و ادبی کاوش ہے، جو سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے میں نفسیاتی اور سماجی زاویہ متعارف کرواتی ہے۔یہ تصنیف سیرت نگاری کے اُس روایتی انداز سے مختلف ہے جو محض تاریخی ترتیب اور واقعاتی بیان تک محدود رہا ہے۔ اس کے برعکس، یہ کتاب نبی اکرم ﷺ کے بچپن کو احساس، شعور اور انسانی تجربے کی روشنی میں پیش کرتی ہے۔ سیرتِ نبوی ﷺ پر لکھی گئی بیشتر کتابیں نبی ﷺ کی زندگی کے عمومی پہلوؤں یا کسی ایک جزوی پہلو تک محدود رہتی ہیں، لیکن مصنف نے اس عمومی رجحان کے مقابل ایک نیا منہجِ مطالعہ (Psychological Reading of the Seerah) اختیار کیا ہے۔ کتاب کا مرکزی تصور " اليُتم" (یتیمی) ہے، جو نبی ﷺ کی پوری زندگی کے جذباتی اور روحانی سفر کا بنیادی نکتہ بنتا ہے۔ مصنف نے قرآنِ مجید کی آیت " أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى " کو کتاب کا فکری محور بنایا ہے۔ وہ اس آیت کے تحت نہ صرف ن...